|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2018

سوئی : ڈیرہ بگٹی پریس کلب میں سینئر صحافی لالہ صدیق بلوچ مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پریس کلب ڈیرہ بگٹی کے صدر نصیر بگٹی چیئرمین محمد حیات بگٹی جرنل سیکرئٹری امام بگٹی صحافی منظور بگٹی شوکت بگٹی صدیق بگٹی اور عمر دین بگٹی نے لالہ صدیق بلوچ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے طویل صحافتی کیریئر میں ثابت قدمی کے ساتھ حق و سچ کا ساتھ دیا اور اپنی پوری زندگی صوبہ بلوچستان کے مسائل کو بہترین انداز میں پیش کرکے صحافت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کیا ان کے وفات سے صحافت میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ بڑے عرصے تک پر نہیں ہوسکتا۔