|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2018

اوستہ محمد : پاکستان میں کوئی مذہبی جماعت انتہا پسند نہیں بلکہ پاکستان کو سیکولر ریاست بننے نہیں دینگے ،مغربی قوتیں مسلمانوں پر ظلم کر رہے ہیں حکمران قر آن وسنت کی روشنی میں ملک کی باگ ڈور چلایا جائے اور باہمی اتحاد و اتفاق قائم کر کے ملک میں پر امن اسلامی نظام نفاذ کر نے کے لیے کام کر یں جمعیت نے آنے والے انتخابات میں متحد ہ مجلس عمل کے پلٹ فارم پر حصہ لے کرپورے ملک میں کا میابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی ۔

ان خیالا ت کا اظہار جمعیت علما ء اسلام کے صوبائی امیر مولا نا فض محمد صوبائی نائب امیر مولاناعبد اللہ جتک نے گوٹھ صوفی غلام رسول رندمیں سالانہ سیرت النبی ﷺ کانفر نس اور مقامی صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہ جمعیت علما ء اسلام نے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کیلے ہمارے جد وجہد کسی سے پو شید نہیں کیونکہ آج ہر طرف قوم مایو سی کا شکار ہے جمعیت عوام کے مایوسی کو ختم کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ آج صوبے بھر میں جمعیت ایک مقبول جماعت بن چکی ہے اس لیے عوام کے جمعیت پر اعتماد کر کے شمولیت کر رہے ہیں 2018کے الیکشن میں جمعیت ملک میں بھر پور کا میابی حاصل کر یگی صوبے میں کا میابی ہماری ہوگی ہم جاگیردارنہ نظام کو ختم کر کے دم لینگے اور غریب عوام کے حقوق کے تحفظ کیلے اپنی جد وجہد جاری رکھے گے ان کو حقوق دلا ئینگے اس ملک کے تمام نظام ناکام ہو چکے ہیں ۔

اب ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ او باہمی اتفاق قائم کر کے ملک میں پرامن ماحول قائم کیا جائے انہوں نے کہا کہ جمعیت کے کارکن امن اتحاد محبت روداری اور مذہبی ہم ہنگی کی دعوت لیکر گھر گھر گلی گلی گاؤں گاؤں اور محلے میں جاری رکھے کیو نکہ مغر بی قوتین مسلما نوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کر رکھی ہے ان کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے آپس میں اتحاد اتفاق پید کر یں ،۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علما ء اسلام کے پلٹ فارم پر متحد ومنظم ہورہی ہے جو ہماری کا میابی اور قائد جمعیت مولانا فض الرحمن کی قائدانہ صلاصیت ہیں جو پورے ملک میں لوگ شامل ہورہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ بلو چستان کے مسائل کے حل کیلے اقدامات کئے جمعیت نے بلو چستان کے مسائل کو حل کر نے کے لیے دن رات ایک کیا ہے آج بلو چستان میں ترقی وخو شحالی جمعیت علماء اسلام کے بلا رنگے و نسل عوامی خدمت کا تسلسل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بلو چستان کے عوام باشعور ہو چکی ہیں جوکسی بہکاوئے میں نہیںٓآئے گے انشا اللہ 2018کے الیکشن میں عوام جمعیت کے امیدواروں کو ودٹ کی پرچی استعمال کر یں گے ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی عدالت میں جائیں گے اور سرخرو ہوکر 2018الیکشن میں کا میابی حاصل کر کے بلو چستان کے ترقی وخوشحالی کا تسلسل کو برقرار رکھے گی ۔

انہو ں نے آخیر میں کارکنوں سے کہا کہ جمعیت کے پیغام کو بلوچستان کے کو نے کونے میں لے جا نے میں ایم کر دار ادا کر یں ،

سیرت کانفر نس سے ضلع جنرل سیکر ٹیری بشیر احمد چنہ جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی کونسل کے رکن مولانا عبد القیوم حیدری مولانا مہر اللہ جتک تحصیل امیرصوفی خاوند بخش چنہ قاری نصر اللہ دیناری جے ٹی آئی کے ضلعی صدر عبد الوحد دینار ی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔