کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہاہے کہ چمن کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔
ماضی میں برسراقتدار جماعتوں نے یہاں کے دیرینہ مسائل سے چشم پوشی اختیار کی بلکہ یہاں صدیوں سے آباد برادر قبیلوں کے درمیان نفرتیں پیدا کرکے خود ذاتی گروہی ،خاندانی مفادات بٹورنے لگے،عوامی نیشنل پارٹی برسراقتدار آکر یہاں کے محرومیوں کی آزالہ کریگی ،فکر باچاخان کے علاوہ تمام دعوے اور وعدے قریب المرگ ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہندوسوز محلہ چمن میں نئے شامل ہونیوالوں سے خطاب کے دوران کیا ۔تقریب سے تحصیل چمن کے صدر گل باران افٖغان ،صادق صدا،محمد غوث ہمدرد ،حاجی عبدالرحمن رودی ،عبدالصادق کارپروال ،محمود خان ،صادق ناراض ،کلیم اللہ اور عبدالخالق رحمانی نے بھی خطاب کیا ۔
اس موقع پر محمود خان ادوزئی ،آیاز خان ،لالا خان کاکوزئی ،آغا محمد ملیزئی کی قیادت میں 20افراد نے ایک قوم پرست جماعت سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
اصغر خان اچکزئی نے کہاکہ حکمران طبقہ کی ترجیحات میں پشتون اولس کے مسائل شامل ہی نہیں گزشتہ ساڑے چار سالوں میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا بدامنی ،بے روزگاری ،حد سے بڑھ گئی ۔وفاقی حکومت نے گوادر کا شعر مغربی روٹ پر تمام دعوؤں اور وعدوں کے باوجود زرا برابر بھی دلچسپی نہیں لی جبکہ فاٹا پشتونخوا انضمام کی اپنی ہی کمیٹی کے سفارشات پر عمل درآمد سے انکاری رہی ۔
اسی طرح صوبائی حکومت ماسوائے کرپشن وکمیشن اقرباء پروری بیڈ گورننس کوئی کارنامہ سرانجام نہ دے سکا ۔دہری طرز سیاست سے بیزار ہوکر آئے روز قبائلی زعماء ،سیاسی کارکنان ،نوجوان فکر باچاخان کے صفوں کا حصہ بن رہے ہیں جوکہ خوش آئند اقدام ہے وہ وقت دور نہیں جب خیبر پختونخوا کی طرح یہاں پر بھی پارٹی اقتدار میں آکر یہاں کے دیرینہ اور حل طلب مسائل کو پہلی فرصت میں حل کریگی ۔
اصغر خان اچکزئی نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ فکر باچاخان کو وسعت دینے پشتونوں کے حقوق وسائل کے تحفظ اور پارٹی پروگرام کو گھر گھر قربہ قربہ پھیلانے میں کوئی دقیقہ ضائع کئے بغیر جہد جاری رکھیں گے ۔
چمن کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، اصغر اچکزئی
وقتِ اشاعت : February 26 – 2018