دالبندین: ڈرگ کنٹرول کمیٹی بلوچستان کی ٹیم کا دالبندین کے مختلف میڈیکل سٹورز اور نجی کلینکس پر چھاپے درجنوں سیل ایک نان کو الیفائیڈ ڈاکٹر گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر صوبائی ڈرگ کنٹرول کمیٹی کے ممبر چیئرمین ڈرگ کنٹرول کمیٹی ڈاکٹر امداد اللہ بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ڈاکٹر محمد انور مندوخیل ممبر ڈرگ کنٹرول علی احمد اچکزئی نے تحصیلدار حاجی عبدالغفارنوتیزئی اور ایس ایچ او عبدالستار سمالانی کے ہمراہ شہر میں واقع میڈیکل سٹورز نجی کلینکس اور ڈینٹل کے ہسپتالوں پر چھاپے مارے اس دوران زائد المعیاد ادویات بھی قبضے میں لے لی گئی ۔
صفائی کے فقدان سمیت غیر معیاری ادویات کے فروخت اور نان کو الیفائیڈ ڈاکٹرز عملے کی وجہ سے ایک درجن سے زائد میڈیکل سٹورز کو سیل کر دیا گیا اور متعدد میڈیکل سٹورز کے لائسنس نہ ہونے پر بھی انہیں بند کر دیا گیا نجی ہسپتال اور ڈینٹل کے ہسپتالوں میں نان کو الیفائیڈ عملے کے بنا پر بھی متعدد ہسپتال بھی بند کئے گئے اس موقع پر ڈرگ کنٹرول کمیٹی کے ارکان نے بتایا کہ صفائی کے فقدان کی وجہ سے ہیپاٹائٹس بی اور سی جیسی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ رہتی ہیں۔
ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کے دالبندین کے مختلف میڈیکل سٹورز پر چھاپے
وقتِ اشاعت : February 27 – 2018