|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2 مارچ کو پارٹی اور بی ایس او کی جانب سے بلوچ کلچر ڈے بلوچستان بھر اور دیگر علاقوں میں بھرپور طریقے سے منایا جائے گا ۔

بلوچستان تہذیب تمدن و ثقافت 9 ہزار سال پرانی تاریخ ہے ایک تہذیب یافتہ قوم کی حیثیت ہم پر یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنی زبان‘ثقافت ‘ تاریخ تہذیب کے لئے ہمیشہ جدوجہد کرتے رہیں 9 ہزار سے زائد سالوں پر مشتمل مہرگڑھ کی تاریخ نے انسانوں رہن سہن اور زندگی گزارنے کا سلیقہ تک سکھایا ۔

انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنی زبان ثقافت اور مثبت اقدار کو نظر انداز کرتی ہیں وہ قومیں تاریخ کا حصہ بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچ سرزمین کی حفاظت اور بقاء اور اپنی قومی سلامتی کی جدوجہد کو پروان چڑھایا اور کبھی بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا 21 ویں صدی کے تقاضوں کے مطابق ہمیں چاہئے کہ ہم بلوچوں کی 3 بڑی زبانیں جس میں بلوچی ‘ براہوی اور کھیترانی تین بڑی زبانیں ہیں ۔

ان کی ترقی اور ترویج کے لئے بلوچ اہل قلم دانشور مفکر ادیب اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہیں بلوچستان ایک وسیع العریض سرزمین ہے جس کی اپنی سیاسی ‘جغرافیائی اہمیت کا حامل وطن ہے اور ہمیشہ سازشوں کی آماچ گاہ رہا ہے ۔

آج بلوچ طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ علم و ادیب اور اپنے قومی اقدار اور مثبت روایت کو اجاگر کرتے رہیں تاکہ تاریخ میں ہمیشہ بلوچ قوم ہمیشہ زندہ و تابندہ رہے کیونکہ ہمارے آباؤ اجداد نے بہادری شجاعت اور شہداء نے قربانیوں کے ذریعے وطن کی بقاء و سلامتی کی جدوجہد کی 2 مارچ کلچر کے دن کے حوالے سے ہم اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے کسی جدوجہد کرنی چاہئے ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی اپنی قومی جدوجہد قومی سوال کے حل اور بلوچستان میں قومی جمہوری سیاست کے ذریعے قومی خدمت پر یقین رکھتی ہے 2 مارچ کے دن کے حوالے سے بھرپور انداز میں کلچر ڈے منا کر ایک باشعور اور متحدہ قوم ہونے ثبوت فراہم کرے ۔