|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2018

کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی سے چیئرمین پشتونخوامیپ محمود خان اچکزئی نے یہاں جمعرات کے روز ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے یہاں جمعرات کے روز ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے صوبے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔