کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ہونیوالے بارشوں سے خشک سالی کے اثرات ختم ہونے لگے بارش کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے ۔
کوئٹہ میں بارش کے باعث ٹریفک کا نظام در ہم برہم ہو گیا لو گوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں گزشتہ رات سے جاری بارشوں کا سلسلہ جاری رہا اور شام گئے تک بارشوں کا سلسلہ رک گیا بارشوں کے باعث خشک سالی کے اثرات ختم ہونے لگے ۔
کوئٹہ میں بارش شروع ہو تے ہی بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا اور 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی کی فراہمی شہر کے مختلف علاقوں، سریاب نواں کلی، بروری، کچلاک، خروٹ آباد سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی جبکہ کوئٹہ شہر میں اربو ں روپے خرچ ہونے کے باوجود نکاسی آب کا نظام ٹھیک نہ ہو سکا ۔
کوئٹہ شہر میں بد ترین ٹریفک جام رہی جبکہ شمالی بلوچستان قلعہ عبداللہ، چمن، زیارت ، خانوزئی ، پشین ، مستونگ، قلات سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارشیں ہوئی بارشوں کے باعث زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ کئی علاقوں میں مکانات گرنے کے بھی اطلاعات موصول ہوئی تاہم زمینداروں کا کہنا ہے کہ موجودہ بارشوں سے خشک سالی کے اثرات ختم ہونگے ۔