کوئٹہ : جامعہ بلوچستان کے ایریا اسٹڈی سینٹر کے بورڈ آف گورنر کا اجلاس زیر صدارت جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال منعقد ہوا۔
جس میں پروفیسر ڈاکٹر منصور احمد کنڈی،ڈاکٹر نائید انجم، سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عالم مینگل اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، سینٹر کی کارکردگی، بجٹ 2018-19، مالی معاملات اورحل طلب مسائل سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ مختلف بحث و مباحثہ ہوئے اور مختلف فیصلے کئے گئے۔
وائس چانسلر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اداروں کی ترقی اور معاملات کو بہتر طور پر حل کرنے کے لئے پالیسی ساز باڈیز کا بروقت انعقاد انتہائی ضروری ہے۔ جس سے مستقبل کے منصوبہ بندی، بہتر کارکردگی،میرٹ اور شفافیت کو بروء کار لاتے ہوئے معاملات کو بہتر طورپر حل اور ایک دوسرے کے رائے کا احترام کرتے ہوئے بہتر فیصلے کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان نے تعلیم کو اپنا معیار اور مقصد بنایا ہے۔
اس حوالے سے ادارے کو بہتر اور واضع سمت کی جانب گامزن کرنے سمیت طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع اور روشن مستقبل کی جانب راغب کیا جارہا ہے تاکہ وہ کامیاب اور کار آمدانسانی وسائل کے طور پر معاشرے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں اور آج یونیورسٹی کے چاروں ستون مضبوط اور ترقی سے ہمکنار ہیں اور ہر شعبہ اپنے دائرے کار میں رہتے ہوئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔
اور جامعہ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانے کے لئے دور دراز علاقوں میں یونیورسٹی سب کیمپسز کے قیام کو عملی جامہ پہنارہی ہے۔ جس کے ثمرات سے پورے صوبے کے طلبہ استفادہ کریں گے۔
کیونکہ ترقی کے لئے تعلیم واحد زریعہ ہے جسے اپناتے ہوئے ترقی یافتہ اقوام کے ساتھ برابری کی بنیاد پر مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ آخر میں انہوں نے تمام مہمانوں اور اراکین کا شکریہ ادا کیا۔
جامعہ بلوچستان نے تعلیم کو اپنا معیار اور مقصد بنایا ہے، وائس چانسلر
وقتِ اشاعت : March 4 – 2018