|

وقتِ اشاعت :   March 5 – 2018

کوئٹہ : بلوچستان سے نومنتخب سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے تمام دوستوں اور احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے انتخابی کامیابی کے بعد انہیں مبارکباد یا کسی بھی طرح ان سے تعاون کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ سینیٹ میں بلوچستان کے مفادات کے تحفظ کو ہر بات پر اولیت دیں گے اور انشاء اللہ اپنے ساتھی سینیٹروں کے ساتھ ملکر بلوچستان کے مفادات کی حفاظت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

انہوں نے تمام دوستوں ، ساتھیوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، انہوں نے کہا کہ تمام ساتھیوں سے ملکر مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے اور بھرپور کوشش کریں گے کہ چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے ہو۔