گوادر : بلوچستان میں نئی حکومت آتے ہی ترقی کی رفتارتیز ہوگئی ہے ۔ آج کا دن تاریخی اہمیت کاحامل ہے۔ ہر بدلتے دن بلوچستان میں خوشگو ار تبد یلی آ ئے گی ۔ ڈیسلینیشن پلانٹ کے قیام کا منصوبہ بیر ونی سر مایہ کا ری کا نقطہ آغا ز ہے ۔
دیگربیرونی دممالک کو بلوچستان خصوصا گوادر میں سر مایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔ بلوچستان ہر گھر کی دہلیز پر روزگار اور تعلیم فراہم کر ینگے ۔
ان خیالات کااظہار چیف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے یہاں گوادر میں ڈیسلینیشن پلانٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقر یب سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن میرے لےئے بہت تاریخی دن ہے کیونکہ ایک سال قبل میں نے اہلیان گوادر کے لےئے ڈیسلنیشن پلانٹ لگا نے کا وعدہ کیا تھا الحمداللہ آج اس کو پورا کیا گیا ہے یہ منصوبہ صرف ایک پلانٹ کا نہیں بلکہ تین ہمیں اس ضمن میں یو اے ائی اور سوس حکام کی بھی معاونت حاصل ہے جس سے گوادر میں بیرونی سر ما یہ کاری کو مہمیز ملے گی۔
بلوچستان پاکستان کا 43حصہ ہے بلوچستان کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے بلوچستان میں نئی حکومت آ نے کے بعد ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان اور اس کی ٹیم تعمیری سوچ کے تحت عوام کی خدمت کا جزبہ رکھتا ہے جو قابل تعر یف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اب ہر بدلتے دن بلوچستان میں خوشگو ار تبدیلی آئے گی خضدار تو ڈیرو روڑ کا اگلے ماہ افتتاح ہورہا ہے جس کا افتتاح وزیر اعظم پا کستان کر ینگے بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کی خوشحالی وابستہ ہے آج تر بت بلیدہ روڑ اور آوران کیڈ ت کالج کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گوادر میں ڈیسلیشنین پلانٹ کا منصوبہ عمارات اور سو ئیزر لینڈ حکومت کے تعاون سے قائم کیا جارہاہے اس منصوبے کی تکمیل کے بعد مقامی لوگوں کو یومیہ 44لاکھ گیلن پانی کی ضروریات پوری کی جاسکیں گی جس سے گوادر کے شہریوں کے لےئے صاف پانی کے حصول کا دیر ینہ مطالبہ پورا ہوجائے گا ۔
یہ منصوبہ 6سے 8ماہ کے عرصہ تک مکمل ہوگا جس سے گوادر اور گر د نواح میں پانی کی قلت دور ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے پا ک فوج بلوچستان کی سماجی اور معاشی ترقی کے لےئے بھر پور عزم رکھتا ہے ۔
خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت صوبے میں امن اور خوشحالی کے لےئے سول انتظامیہ کے ساتھ بھر پور اقداما ت کےئے جارہے ہیں خوشحالی بلوچستان پروگرام کے تحت صوبے کے لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں تبد یلی آئے گی ۔
تقر یب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزیر اکبر آسکانی، نومنتخب سنیٹر کہد ہ بابر، سیکر یڑی پی ایچ ای ڈاکٹر محمد اسلم ، سابقہ ضلع ناظم میر عبدالغفور سمیت عوامی نمائندگان اعلیٰ سول اور فوجی حکام بھی موجود تھے ۔
دریں اثناء ڈیسلینیشن پلانٹ 20ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ پلانٹ سے یومیہ 4.4ملین پانی فراہم کیا جائے گا۔ منصوبہ 8سے 10ماہ تک مکمل کیا جا ئے گا۔ منصوبہ ایف ڈبلیو، پرائیوٹ آ فس آف رائل فیملی فورم دبئی اور سوس کمپنی سو ئیزرلینڈ کی جوائنٹ ایڈ ونچر سے تعمیر کیا جا ئے گا۔
گوادر میں بین الاقوامی کمپنیوں کی معاوت سے ڈیسلیشنین پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے منصوبہ کے حوالے سے ڈائر یکٹر جنرل ایف ڈبیلو لیفٹنٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھاکہ واٹر ڈیسلینشین پلانٹ کا منصوبہ انہتائی اہمیت کاحامل ہے کیونکہ یہ بیر ونی سر مایہ کار کمپنیوں کی معاونت سے قائم کیا جائے گا ۔
جس میں ایف ڈبلیو کو پرائیوٹ آ فس آف رائل فیملی فورم دبئی اور سوس کمپنی سو ئیزرلینڈ کی کمپنیوں کی اشتراک حاصل ہے جس سے یہ سمجھنا چنداں مشکل کام نہیں سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبے کے آغاز کے بعد یہ خطہ بیرونی سر مایہ کاری کی طرف مراجعت کررہا ہے ۔ گوادر تین براعظموں کے درمیان ایک انٹر چینج کی حثیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے یہ 20ممالک کے درمیان باہمی اقتصادی کے روابط کو فروغ دینے کا موجب بنے گا ۔
انہوں نے کہا کہ گوادر میں پینے کا پانی کا موثر اور دیر پاء حل ڈیسلینیشن پلانٹ میں مضمر ہے اس وقت گوادر کی آبی وسائل کی ضرورت 6ملین ہے جبکہ آئند ہ پانچ سال میں یہ ضرورت بڑھکر 13ملین گیلن بن جائے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ واٹر ڈیسلینیشن پلانٹ گوادر کے منصوبے پر 20 ملین ڈالر خرچ کےئے جائینگے جس کی تکمیل کاعرصہ 8سے 10ماہ تک مقر ر کیا گیا ہے جو بیس سال تک پا ئیدار رہ سکے گاپلانٹ سے یومیہ 4.4ملین گیلن پانی حاصل ہوگا ۔
پلانٹ سے دو ماہ کے اندر اندر یومیہ دو لاکھ گیلن پانی کی پید اوار شروع کی جائے گی رمضان میں مقامی شہر یوں کو پینے کا پانی سپلائی کیا جائے گا۔ پلانٹ کے پانی کا فی گیلن خرچہ 75پیسے مقرر کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرہی ہے 900کلومیٹر طویل شاہر ائیں تعمیر کی گئی ہیں تر قیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لےئے ایف ڈبلیو کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا لیکن ہمارے عزم جوان ہیں بلوچستان کی ترقی کے لےئے ایف ڈبلیو اپنا کر دار ادا کرے گی ۔