کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن بلوچستان اور پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن نے اپنے مطالبات کیس سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ اور سول ہسپتال میں احتجاجی کیمپ لگایاگیا ۔
اس موقع پر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے سول ہسپتال سے احتجاجی ریلی نکالی جو انسکمب روڈ سے ہوتی ہوئی دوبارہ سول ہسپتال پہنچی شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات سے متعلق نعرے درج تھے ۔
اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے احتجاجی کیمپ کاانعقاد بھی کیاگیا ۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹریاسر خوستی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی پر افسوس کااظہار کیا ۔
انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ اپنے عوام کو بہتر سہولیات دلائیں اور عوام کو معیاری علاج ومعالجہ کی سہولیات دے سکیں لیکن ہمارے حکمران سیاسی تذبذب کاشکارہیں اور انہیں عوام کے مسائل کی توفیق نہیں انہوں نے کہاکہ ہم مسیحا ہیں اور ہمارا نصیب العین عوام کی خدمت ہے ان کی خدمت کرتے رہیں گے۔
احتجاجی مظاہرین سے بی ایم سی ہسپتال کے یونٹ صدر علی نیچاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے نمائندے ہمارے مسائل سے رہ فراراختیار کوئے ہوئے ہیں جو سہولیات ملک کے دیگر صوبوں میں پیرامیڈیکس کو میسر ہیں جو الاؤنسز اور سہولیات مل رہی ہے وہ ہمیں دی جائے ۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے مطالبات کوئی انوکھی چیز نہیں ہے جو ہمارے حکمران کے بس میں نہیں ہے آخر میں پرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے صوبائی صدر فضل الرحمن کاکڑ نے کہاکہ ہم اپنے مطالبات کے حل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی ہم نے تحریک چلائی ہیں اور آئندہ بھی اپنے مطالبات کے حل کیلئے چلائیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکس کااتحاد وقت کی اولین ضرورت ہے جو تاحیات جاری رہے گی آخر میں انہوں نے ڈاکٹرزوپیرامیڈیکس پر زوردیاکہ وہ آج 6مارچ کو دھرنے میں شرکت کرے اورافواہوں پر کان نہ دھریں ۔
ینگ ڈاکٹرز پیرا میڈیکس کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ
وقتِ اشاعت : March 6 – 2018