خضدار : خضدار کے علاقہ پھیشی کپر سمان تولئی و پیر عمر کے بجلی دو ہفتوں سے مکمل بند زمیندار سراپا احتجاج ۔قومی شاہراہ زیرو پینٹ کے مقام پر احتجاج کیسکو کے خلاف نعرہ بازی جے یو آئی کے امیر نومنتخب سینیٹر کی یقین دہانی پر احتجاج موخر 2 گھنٹے کے اند ربجلی بحال نہ کی گئی تو قومی شاہراہ پر دھرنا دینگے ۔
تفصیلات کے مطابق خضدار کے زرعی علاقہ پھیشی کپر پیر عمر سمان تولئی کے زمینداروں کا قومی شاہراہ زیرو پینٹ کے قریب دھرنا احتجاجی مظاہرہ کیسکو کے خلاف نعرہ بازی زمینداروں کے نمائندوں حاجی سلیمان ،حاجی محمد نور زہری حاجی عبدالعزیز شاہوانی نزیر احمد خدرانی محمد اشرف شاہوانی میر شمس الدین شاہوانی و دیگر زمینداروں نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو جان بوجھ کردو ہفتوں سے خضدار کے زرعی علاقہ پھیشی کپر و دیگر زرعی علاقوں کے فیڈر بند کرکے ہماری کھڑی گندم کے فصلات کو نقصان پہنچارہا ہے جبکہ ہم ہر ماہ کیسکو کے واجبات ادا کرتے ہیں ۔
اس موقع پر احتجاجی مظاہرین سے جے یوآئی کے امیر نو منتخب سینیٹر مولانا فیض محمد نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے زیادہ تر لوگوں کا گزر بسر زراعت کے شعبے سے وابستہ ہے حکوت کو چائیے کہ انہیں دیگر ضروریات کے علاوہ بجلی مفت فراہم کرے لیکن کیسکو زمینداروں کی بجلی کی واجبات ادائیگی کے باوجود انکے فیڈر بند کر کے انکی کھڑی فصلات کو تباہ کرہی ہے ۔
اس سلسلے میں وزیر اعظم چیئر مین وابڈ وزیر اعلیٰ بلوچستان کیسکو چیف سے ملاقات کرکے زمینداروں کے جائز مسائل پیش کریں گے بعد ازاں مشتعل مظاہرین نے جے یو آئی کے امیر کے یقین دہانی پر احتجاج موخر کیا
خضدار،مختلف علاقوں میں بجلی بند نہیں کے خلاف عوام کا احتجاج
وقتِ اشاعت : March 9 – 2018