|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2018

کوئٹہ: پاک جاپان فرینڈ شپ سوسائٹی کوئٹہ بلوچستان جاپانی قونصلیٹ کراچی کے تعاون سے ہر سال کی طرح اس سال بھی کوئٹہ میں میں جاپانی کلینڈروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جسکی افتتاحی تقریب جمعہ کے روز پاک جاپانکلچرلسینٹر جناح ٹاؤن کوئٹہ میں منعقد ہوئی ۔ 

تقریب کے مہمان خصوصی شہزادہ فرحت احمد زئی ڈائریکٹر جنر ل تعلقات عامہ تھے۔ نمائش میں جاپان کے مختلف موضوعات پر کیلنڈر رکھے گئے ہیں جن میں سپورٹس ، صنعت و حرفت، تفریحی ، تاریخی مقامات جاپانی ثقافت کے علاوہ جاپانی گل آرائشی ، ماحولیات ، فائن آرٹ سرکاری اور نیم سرکاری اداروں اور جاپان کے ہر شعبے کے کیلنڈر نمائش میں رکھے گئے ہیں ۔

نمائش 9مارچ سے 12مارچ 2018 تک روزانہ صبح 11بجے سے شام 4بجے تک جاری رہے گی افتتاحی تقریب میں جاپان کے قونصل آتوشی فوراتا، قونصل یوکی اور متسوم موٹو ،ک صدر پاک جاپان فرینڈ شپ سوسائٹی سید فیروز شاہ اور اعزازی قونصل جنرل جاپان سید ندیم شاہ بھی موجود تھے۔ 

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ شہزادہ فرحت احمد زئی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی نمائش کے انعقاد سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملتاہے اور دونوں ممالک کی تہذیب و تمدن ثقافت سے متعلق عوام کو آگہی ملتی ہے انہوں نے کہا کہ ایسی نمائشوں کا انعقاد تسلسل سے ہوتے رہنا چائیے ۔