اسلام آباد: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کا جواب مسترد کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق سینیٹر نہال ہاشمی پیش ہوئے۔ عدالت نے نہال ہاشمی کی طرف سے جمع کرایا گیا جواب مسترد کرتے ہوئے ان پر 26 مارچ کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے نہال ہاشمی سے کہا کہ آپ ملک کی اعلی ترین عدالت کو بدنام کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے گزشتہ سماعت پر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کی وکالت کا لائسنس معطل کردیا تھا۔