اسلام آباد: نیب نے خیبر پختونخوا کے بلین ٹری منصوبے میں مبینہ خورد برد کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت ایک اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ نیب کی جانب سے خیبرپختون خوا حکومت کی متعلقہ اتھارٹی کے خلاف بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں مبینہ خورد برد کی شکایت کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں برسراقتدار آنے کے بعد ماحولیاتی تبدیلی اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ایک ارب درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا تھا۔ اس منصوبے کو بلین ٹری سونامی کا نام دیا گیا تھا تاہم اب یہ منصوبہ شکوک و شبہات کا شکار ہو گیا ہے۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ایک ارب میں سے 40 کروڑ پودے نئے تھے جبکہ 60 کروڑ پہلے سے موجود جنگلات میں خود رو پودوں کو محفوظ بنا کر انہیں اگایا گیا۔