کوئٹہ : بلو چستان ہا ئی کورٹ کے جسٹس جنا ب جسٹس جمال خا ن مندوخیل اور جسٹس محمد کامران ملاخیل پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے اختیا را ت کے نا جا ئز استعما ل کے ذریعے وسیع پیما نے پر کرپشن کر نے کے مقد مہ میں نا مز د سابق کیو ڈی اے چیئرمین محمد اسماعیل گجر کی جا نب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سما عت کی جس کے دوران نیب کی جانب سے ریاض ترین ایڈووکیٹ پیش ہو ئے ۔
سما عت شروع ہو ئی تو ہائی کورٹ کے ڈویژنل بنچ نے محمد اسما عیل گجر کی جا نب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق نیب بلو چستان کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کر تے ہو ئے سماعت ملتوی کر دی سابق کیو ڈی اے چیئرمین محمد اسماعیل گجر پراختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کرپشن کر نے کا الزام ہے اس وقت اسماعیل گجر عبوری ضمانت پر ہیں ۔
کرپشن کیس ، اسماعیل گجر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت
وقتِ اشاعت : March 15 – 2018