کوئٹہ : ضلع کچہری کو ئٹہ کی سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ہٹانے کا معاملہ،وکلا نے بطو راحتجا ج کچہری گیٹ کو تالا لگا کر بند کردیا بلکہ بلوچستان بار کونسل، ہائی کورٹ بارایسو سی ایشن اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتی با ئیکاٹ کی گئی۔
اس موقع پروائس چیئرمین بلوچستان بار کونسل منیر احمد کاکڑمنیر احمد کاکڑ ، ڈسٹرکٹ با ر ایسو سی ایشن کے صدر کما ل خان کا کڑ ،علی احمد ایڈووکیٹ و دیگر کا کہنا تھا کہ ضلع کچہری کو ئٹہ کی سیکورٹی پرما مور اہلکاروں کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی سیکورٹی کیلئے تعینات کردیا گیا بلکہ اس سلسلے میں کو ئی اطلاع بھی نہیں دی گئی
بلکہ اس کے بغیر اہلکاروں کوکچہری کی سیکورٹی سے ہٹایا گیا جس کی وجہ سے کچہری میں تعینات36پولیس اہلکاروں میں سے صرف 4اہلکار کچہری میں موجود ہیں سیکورٹی کے نا قص انتظا ما ت اورامن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے وکلا برا دری و دیگر کی جانوں کو سنگین خطرات لا حق ہیں انہوں نے کہا کہ وکلا ء تنظیمیں سیکورٹی پر سمجھوتا نہیں کریں گی جب تک سیکورٹی بحال نہیں ہوتی احتجاجا کچہری بند رکھی جائے گی۔
وکلا ء تنظیموں کی جا نب سے سیکورٹی اہلکا روں کو ہٹائے جا نے کے خلا ف عدالتی با ئیکا ٹ بھی کی گئی جس کی وجہ سے مختلف نو عیت کے کیسز میں پیش رفت کا سلسلہ روک گیا بلکہ وکلا ء کے عدالتی با ئیکاٹ کے با عث سائلین اور قیدیوں کو بھی مشکلا ت کا سا منا رہا ۔