کوئٹہ: پنجگور کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے قا فلے کو دھماکے سے نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی تا ہم قا فلہ محفوظ رہا ۔
یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کا قافلہ جا رہا تھا کہ نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری کی غرض سے گور گوان کے مقام پر آئی ای ڈی نصب کر رکھی تھی جو زور دار دھماکے سے پھٹ گئی ۔
تا ہم سیکورٹی فورسز کا قا فلہ دھماکہ ہونے سے قبل محفوظ طریقے سے گزر گیا تھا تا ہم کسی جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔
پنجگور و سیکورٹی فورسز کے قافلے کو دھماکے سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام
وقتِ اشاعت : March 17 – 2018