|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2018

کراچی : ریئر ایڈمرل عمران احمد نے آج پاکستان نیوی کی لاجسٹکس کمانڈ کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ کمانڈ تبدیلی کی یہ پروقار تقریب پی این ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی۔ سبکدوش ہونے والے کمانڈر لاجسٹکس ریئر ایڈمرل ساجد وزیر خان نے ذمہ داریاں نو منتخب کمانڈر لاجسٹکس کے سپر د کیں۔

کمانڈر لاجسٹکس کی حیثیت سے ریئر ایڈمرل عمران احمد پاک بحریہ کے تمام یونٹس، جہازوں اور اسٹیبلشمنٹس کی لاجسٹک سپورٹ اور مرمت و مینٹی نینس کی سہولیات کے نگران اعلٰی ہوں گے۔

تقریب کے دوران نو منتخب کمانڈر لاجسٹکس کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعد ازیں ماتحت یونٹس کے تمام سربراہوں کا نئے کمانڈر لاجسٹکس سے تعارف کروایا گیا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور سویلین ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔