|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2018

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اہم ملاقات کی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب نے جاتی امرا میں ملاقات کی، اس موقع پر حمزہ شہباز، سلمان شہباز، مریم نواز اور پرویز رشید سمیت دیگر رہنما موجود تھے ۔

ملاقات میں عدالت میں زیر سماعت نیب ریفرنسز ، آئندہ عام انتخابات اور کلثوم نواز کی بگڑتی ہوئی طبیعت پر شریف خاندان کی لندن روانگی سے متعلق مشاورت کی گئی۔