کراچی کی بندرگاہ پر دو کنٹینر جہاز آپس میں ٹکراگئے جس کے باعث پاکستان کے سب سے گہرے ٹرمینل پر جہازوں کی آمدورفت کچھ دیر کے لیے معطل رہی۔
ذرائع کے مطابق واقعہ ساؤتھ ایشیا پورٹ ٹرمینل لیمیٹڈ (ایس اے پی ٹی) میں پیش آیا جس کے دوران ٹولٹن نامی جہاز سے بندرگاہ پر کنٹینر گرگئے تاہم ڈیپ پورٹ انتظامیہ نے فوری آپریشن کرکے کرنیوں کو نقصان سے بچالیا۔
پورٹ انتظامیہ کے مطابق جہازوں کی برتھنگ کے دوران آپس میں ٹکرہوئی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کے دوران 21 کنٹینرز سمندر میں گر گئے جبکہ ٹرمینل پر صورتحال اب معمول کے مطابق ہے۔