اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتائیں نوازشریف کے خلاف کیس میں کیا ہے، کیا میاں صاحب نے آؤٹ آف ٹرن پروموشنز کی ہیں، اب تو وہ کچھ رہے ہی نہیں تو کارروائی کیا کریں، جسٹس اعجازالا حسن نے ریمارکس میں کہا کہ اب تو یہ کیس غیر موثر ہوچکاہے۔