کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہوگی کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں کا مقابلہ آئندہ عام انتخابات میں کریں گے۔
بلوچستان کے عوام کو ایک سازش کے تحت پسماندہ رکھنے کے لئے قوم پرستوں اورمذہب پرستوں نے اپنے مفادات کو ترجیح دی ہے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ وقت اورحالات کا تقاضا ہے کہ اب عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 29 مارچ کو کوئٹہ پہنچیں گے ۔
پارٹی کی تمام قیادت عہدیدار اور کارکن ان کے استقبال کے لئے پہنچے اور پارٹی سربراہ کا یہ دورہ سنگ میل ثابت ہوگا تحریک انصاف نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں 2018 کے انتخابات میں عوام کے طاقت سے ان کو شکست سے دوچار کرینگے ۔
حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن اگر صوبے کے پارٹیوں سے مشاورت کر تے تو اچھے نتائج آتے بلوچستان میں بننے والی نئی سیاسی جماعت سے صوبے اور ملک کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی عہدیداروں اور خواتین ونگ کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کیا سردار یار محمد رند نے عمران خان کے دورہ کوئٹہ کے حوالے سے پارٹی سے مشاورت کی اور تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی قیادت اور کارکنوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عمران خان کے دورہ کوئٹہ کو ہر صورت میں کامیاب بنائیں اور ان کے استقبال کے لئے ضرور آئیں کیونکہ تحریک انصاف ہی بلوچستان کی امید کی کرن ہے باقی جماعتوں نے بلوچستان کو تباہی و بربادی سے دوچار کیا ہم سمجھتے ہیں کہ جس طرح بلوچستان کو پسماندگی کی طرف دھکیلا گیا ہے ۔
اس کا ہم تصور نہیں کرسکتے مگر بلوچستان کے عوام تحریک انصاف سے امید رکھیں اور ان کے تمام مسائل حل کریں گے 20 سال تک مسلم لیگ(ن) اقتدار میں مگر آج تک ملک وقوم کی تقدیرنہیں بدلی اقتدار کی حوس رکھنے والے خدمت نہیں کر تے اور جب ان کو ملک کے عدلیہ نے نا اہل قرار دیا تو وہ اداروں کے خلاف بولنے لگے اب تو سپریم کورٹ نے بھی ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ۔
پنجاب کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح چلایا جا رہا ہے 2018 کے انتخابات میں ان کو شکست ہو گی اور وہ اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لئے چیئرمین سینیٹ کو نشانہ بنایا ہے چیئرمین سینیٹ تو کروڑوں عوام کے منتخب کر دہ نمائندوں کے ذریعے منتخب ہوا وزیراعظم کی طرح نہیں کہ کٹھ پتلی وزیراعظم رہ کر حکمرانی کر رہے ہیں اور تمام تر اختیارات وزیراعظم کے پاس نہیں بلکہ اس نا اہل شخص کے پاس جنہیں سپریم کورٹ نے کرپشن کی بنیاد پرنا اہل قرار دیا ۔
بلوچستان میں جو نئی سیاسی جماعت بن رہی ہے اور مختلف ہم خیال لو گوں کو اکٹھا کر رہے ہیں جن کی علاقائی ملکی مفادات نہ ہو وہ ہمیشہ ڈیزاسٹر ہو تے ہیں یہ مستقبل میں نہیں چل سکتے ہیں یہ صرف اپنے مفادات کے لئے اکٹھے ہو سکتے ہیں اور یہ مصنوعی قیادت ہے اس کے قسم کے قیادت سے ملک اور خاص کر بلوچستان کوکوئی فائدہ نہیں ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہوگی کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں کا مقابلہ آئندہ عام انتخابات میں کریں گے
بلوچستان کے عوام کو ایک سازش کے تحت پسماندہ رکھنے کے لئے قوم پرستوں اورمذہب پرستوں نے اپنے مفادات کو ترجیح دی ہے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ وقت اورحالات کا تقاضا ہے کہ اب عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔