کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد کالعدم تنظیم کے چار دہشتگردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
تفصیل کے مطابق منگل کو پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور فرنٹیئر کور بلوچستان خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے نواحی اور پہاڑی علاقے مارگٹ میں آپریشن کرنے جارہی تھی ۔
راستے میں گھات لگائے نامعلوم دہشتگردوں نے قافلے پر حملہ کردیا۔اندھا دھند فائرنگ سے سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں کو نقصان پہنچاتاہم اس میں سوار اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کے بعد سی ٹی ڈی اور ایف سی اہلکاروں نے چار حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق برآمد ہونیوالے اسلحہ میں سات کلو گرام سے زائد دھماکا خیز مواد، کلاشنکوف، راکٹ گولے ، راکٹ لانچر اور دستی بم شامل ہیں۔
مارگٹ فورسزپر حملہ فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد گرفتار
وقتِ اشاعت : March 28 – 2018