کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کے اعلان کے بعد جلد ہی 10یا 12ارکان پر مشتمل نئی جنرل کونسل کا انتخاب کیا جائیگاجس میں آئین کی منظوری لی جائے گی اسکے علاوہ ابتک بلوچستان عوامی پارٹی کیلئے مختلف نام صدارت کیلئے سامنے آئے ہیں جن میں نواب ذوالفقار علی مگسی ،میر جام کمال ،سردار صالح بھوتانی شامل ہیں ۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اپریل میں پارٹی کا جنرل کونسل کااجلاس طلب کیا جائے گاجس میں صوبائی قیادت کا باقاعدہ چناؤ کیا جائے گا کیونکہ نئی پارٹی میں مزید بہت سے سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اکابرین بھی شامل ہونے کے خواہشمند ہیں جلد ہی 10یا 12رکنی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کیا جارہا ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے قیام کے بعد صوبے کی عام شخصیات پارٹی میں شامل ہونے کے لئے صلاح ومشورے کرنے لگی جس طرح وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا بینہ سمیت مذکورہ پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے قیام کے بعد بلوچستان سمیت ملک بھر میں اس حوالے سے چہ مگوئیاں ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی عوامی نمائندوں کے ساتھ ساتھ میڈیا کے نمائندوں نے بھی اس کے حوالے سے تبصرے شروع کر دیئے ہیں اور صوبے سے بہت سی اہم شخصیات اور نمائندوں کی بہت جلد پارٹی میں شمولیت متوقع ہے جس طرح وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی اپنی کا بینہ سمیت بلوچستان عوامی پارٹی میں جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
نئی پارٹی،صدارت کیلئے نواب مگسی،جام کمال ،صالح بھوتانی کے نام سامنے آ گئے
وقتِ اشاعت : March 31 – 2018