|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2018

کوئٹہ :  صوبائی دارالحکوم ت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کیسکو نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی کوئٹہ شہر میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام عذاب میں مبتلا ہو گئے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کا خدشہ ہے عوام نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر پانی وبجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق گرمیوں کی آمد کیساتھ ہی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں برما ہوٹل، سریاب روڈ، خلجی کالونی، قمبرانی روڈ، سبزل روڈ، کرانی روڈ، ڈبل روڈ، نیو اڈہ، سرکی روڈ ، شہباز ٹاؤن، وحدت کالونی سمیت دیگر علاقوں میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری عذاب میں مبتلا ہو گئے ۔

بجلی نہ ہونے کے سبب سر شام سارا علاقہ تاریکی میں ڈوب جاتا ہے اہلیان نے بتایا کہ بجلی کی غیر اعلانی ہلوڈ شیڈنگ کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں تارکی کے باعث علاقے میں چوری ، ڈکیتی اور راہزنی کے وارداتوں میں اضافے کا خدشہ ہے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔

واضح رہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ سے کاروباری سر گرمیاں ٹھپ ہو جا تے ہیں خواتین کو امور خانہ داری میں مشکلات در پیش ہو تی ہے جبکہ وفاقی حکومت بر ملا اس بات کا اظہار کر رہی کہ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو چکی ہے لیکن کوئٹہ اور بلوچستان میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں شہری علاقے میں چھ سے آٹھ گھنٹے ، دہی علاقوں میں 10 سے12 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔