|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2018

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد بزرگ قوم پر ست سیاستدان سردار عطاء اللہ مینگل رو بہ صحت ہونے کے بعد کراچی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے بزرگ سیاستدان سردار عطاء اللہ مینگل جنہیں عارضہ قلب کے باعث گزشتہ دونوں دبئی کے ہسپتال میں داخل کیاگیا تھا جہاں انکی انجیوپلاسٹی کی گئی تھی صحت یاب ہونے کے بعد کراچی پہنچ گئے ، کراچی میں مختلف سیاسی و قبائلی رہنماؤں نے انکی عیادت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔