|

وقتِ اشاعت :   April 2 – 2018

ڈیرہ بگٹی: صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں وزیر داخلہ کے پرائیوٹ سیکرٹری اور گن مین زخمی ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں صوبائی وزیرداخلہ کی گاڑی الٹ جانے کے باعث پرائیوٹ سیکرٹری اور گن مین زخمی ہوگئے

لیویز حکام کے مطابق حادثہ سامنے سے آنے والی گاڑی کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا اور حادثے میں سرفراز بگٹی کے پی ایس زاہد مسوری بگٹی کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔