|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2018

 لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کے لیے کراچی اور لاہور کے بعد ملتان میں بھی مستقل قیام گاہ کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔

 ملتان کے بوسن روڈ پر بہادر آباد میں پیپلز ہاؤس کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری جنوبی پنجاب کے دورے دوران یہاں قیام کیا کریں گے۔

 

بلاول بھٹو زرداری کل سے جنوبی پنجاب کا 3 روزہ دورہ کررہے ہیں، اس دورے کے دوران وہ ممبرشپ کیمپوں کا دورہ بھی کریں گے، اپنے دورے کے دوران بلاول بھٹو نو تعمیر شدہ پیپلز پاؤس میں ہی قیام کریں گے۔

واضح رہے کہ بلاول ہاؤس کے نام سے کراچی اور لاہور میں پہلے ہی رہائش گاہیں موجود ہیں۔