کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی سے کوئٹہ بار ایسو سی ایشن کے نو منتخب صدر قاری رحمت اللہ ایڈؤکیٹ کے ہمراہ جنرل سیکریٹری نجم الدین مینگل ایڈؤکیٹ و دیگر کابینہ کے عہدیداروں نے ملاقات کی ۔ اور چیف جسٹس کو وکلاء کے مسائل سے آگاہ کیا ۔
چیف جسٹس نے انکے مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بار اور بینچ کا آپس کا رشتہ اورتعلق عوام الناس کو انکی دہلیز پر جلد اور سستا انصاف فراہم کرنے کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔
انہو ں نے نئی کابینہ پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ مقدماتکیتصفیہ کو جلد یقینی بنایا جاسکے ۔ اس موقع پر منتخب کابینہ نے چیف جسٹس کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔
چیف جسٹس سے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی ملاقات
وقتِ اشاعت : April 7 – 2018