کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے وزیر اعظم کے دورہ خاران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میزبان نوازی ہماری ثقافت اور صوبے کی پہچان ہے لیکن جس طرح وزیر اعظم نے بلوچستان سے منتخب ہونے والے چیرمین سینیٹ کی ذات کو نشانہ بنایا وہ قابل مذمت ہے۔
وزیر اعظم پاکستان کے وزیر اعظم کم اور مسلم لیگ ن کے وزیر اعظم زیادہ ہے، خاران آمد پر ایک لنک روڈ کا افتتاح کرکے بلوچستان کی عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا اپنے منظور نظر کرپٹ ترین ٹھیکیدار کو خاران روڈ کا ٹھیکہ دیا گیا ٹھیکیدار ڈی بلوچ کا ماضی کرپشن اور کمیشن میں گزرا ہے۔
ماضی میں بھی ٹھیکیدار نے بلوچستان کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کسی بھی راہگیر سے منصوبے کی شفافیت کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں،منصوبے میں اربوں روپے کی خرد برد کی گئی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم مسلم لیگ ن کا نیا طریقہ واردات ھے وزیر اعظم شریف فیملی کو بھاگتے ہوئے چور کی لنگھوٹی پکڑو انا چاہتے ہیں، اس طرح کی اسکیم سے ملک کو فائدہ پہنچنے کی بجائے الٹا نقصان ہوگا اس طرح کی اسکیم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
وزیراعظم لنک روڈ کا افتتاح کرکے عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے ، یار محمد رند
وقتِ اشاعت : April 7 – 2018