کوئٹہ: نیب بلوچستان کی جانب سے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے سیکرٹری خوراک نور احمد پرکانی کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔
عدالت نے گرفتار ملزم نور احمد پرکانی کو 14روزہ ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیاگیایاد رہے کہ ملزم کو نیب نے کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا ہے
حاضر سروس سیکرٹری خوراک نور احمد پرکانی نے ڈی جی کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی حیثیت سے سرکاری ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن کی گرفتار ملزم نے سرکاری پلاٹس کی بندر بانٹ کرتے ہوئے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایاہے کیس کی آئندہ سماعت 19 اپریل کو ہوگی۔