کوئٹہ : صوبائی وزراء و سینیٹرز طاہر محمود خان‘ میر ضیاء اللہ لانگو ‘ میر غلام دستگیر بادینی ‘ میر عامر رند ‘ سینیٹر کہدہ بابر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہمارے لئے قابل احترام ہیں ان کی بلوچستان آمد پر بلوچستان کی روایت کے مطابق استقبال کریں گے ۔
حالانکہ وزیراعظم کے چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے حوالے سے بیان سے عوام کی دل آزاری ہوئی ہے اس لئے انہیں بلوچستان کے عوام کی خواہشات کو ٹھیس پہنچنے کی بناء پر سینٹ چیئرمین کے حوالے سے اپنے الفاظ واپس لینے چاہئے یہاں جاری ہونے والے اپنے ایک مشترکہ بیان کے مطابق وزیراعظم پاکستان ہمارے لئے قابل احترام ہیں ۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بلوچستان آمد پر بلوچستان کے عوام بلوچستان کی روایات کے مطابق ان کا استقبال کریں گے لیکن چیئرمین سینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان سے بلوچستان کے عوام کی دل آزاری ہوئی ہے کیونکہ ہم بلوچستان کی روایات کو ہر گز نہیں بھولیں گے ہم نے ہمیشہ صوبہ کے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اورصوبہ کے مفادات سے کبھی بھی غافل نہیں ہونگے ۔
حالانکہ وزیراعظم کے چیئرمین سینٹ کے بیان سے بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کو تقویت ملی ہے پنجاب کے عوام کبھی بھی چھوٹے صوبوں سے اپنے آپ کو بالادست تصور نہیں کرتے ایک سوچ کو ہم پنجاب سمیت ملک کی سوچ قرار نہیں دے سکتے اور وزیراعظم کا خاران میں دورے کے دوران بھرپور انداز میں استقبال کریں گے۔
کیونکہ ہم بلوچستان اور بلوچی روایت کو ہر گز نہیں بھول سکتے اس لئے وزیراعظم کو اپنے منصب کے مطابق کھلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینٹ چیئرمین کے حوالے سے جو بیان دیا ہے جس سے بلوچستان کے لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے اسے واپس لیکر بلوچستان کے عوام کے دلوں میں پائی جانیوالی خلش کو ختم کرنے کے لئے اپنے بیان کو واپس لیکر اس کو دور کرنے میں بڑے پن کا مظاہرہ کریں۔
بلوچستان کے صوبائی وزراء نے وزیر اعظم سے چیئر مین سینٹ بارے بیان واپس لینے کا مطالبہ کر دیا
وقتِ اشاعت : April 7 – 2018