|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2018

ایوان عدل میں وکلا کے دوگروپوں کے درمیان بات تلخ کلامی سے لاتوں  گھوسوں اور مکوں تک جا پہنچی۔

 لاہور کے ایوان عدل میں منظور گیلانی نامی وکیل کی اپنے ساتھی وکیل حسن علی سے نوک جھونک ہوئی، جس میں منظور گیلانی نے حسن علی کو جعلی وکیل ہونے کا طعنہ دیا، جس پر ماحول اور کشیدہ ہوگیا۔

معمولی تلخ کلامی پر وکلا ہاتھا پائی پر اتر آئے اور ایک دوسرے پر لاتوں، گھونسوں  اور تھپڑوں  کا آزادانہ استعمال کر ڈالا، وکلا کی لڑائی سے ایوان عدل میدان جنگ میں  تبدیل ہو گیا، تاہم احاطہ عدالت میں  موجود وکلا نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کروایا۔