|

وقتِ اشاعت :   January 6 – 2014

اسلام آباد(آزادی نیوز) ہائی کورٹ نے پرویزمشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیزصدیقی نیلال مسجد شہدا فاؤنڈیشن کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران شہدا فاؤنڈیشن کے وکیل طارق اسد کا کہنا تھا کہ سابق صدر کیخلاف کئی مقدمات ہیں، انہیں ملک سیباہرجانے سے روکا جائے۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جسٹس شوکت صدیقی نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے پرویزمشرف عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک نہیں جاسکتے۔ جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ خصوصی عدالت کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔ پرویزمشرف کے خلاف زیرسماعت کیسوں میں ان کی حاضری یقینی بنائی جائے۔