کوئٹہ : گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے بلیلی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں ایف سی اہلکاروں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کے اس واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
اپنے بیان میں گورنر نے کہا کہ کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں دہستگردی و تخریبکاری کے واقعات کی روک تھام کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات ناگذیر ہوچکے ہیں۔ ا
نہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ دہشت و وحشت پر مبنی ذہنیت کے خاتمے ،ہر قسم کی دہشتگردی کی تہہ تک پہنچنے اور تخریب کاری میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائیں گورنر نے زخمی اہلکاران کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔