|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2018

کوئٹہ: غیر قانونی ٹیوب ویل اور کنکشنز کیخلاف محکمہ واسا کاکریک ڈاؤن جاری،کوئٹہ میں 3غیر قانونی ٹیوب سیل کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں محکمہ واسا کاغیر قانونی کنکشنز اور ٹیوب ویلوں کیخلاف کاروائی کا سلسلہ جاری،ایم ڈی واسا محمداسلم مگسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ شہر میں قلت آب کامسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، شاوکشاہ روڑپر اور نواں کلی میں غیر قانونی طورپر قائم3ٹیوب ویل سیل کردیئے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں روزانہ پانی کی طلب 5کروڑ جبکہ واسا 3کروڑگیلن پانی فراہم کررہا ہے،بارش اور برف باری کی کمی کے باعث زیرزمین پانی کی سطح روزبہ روز نیچے گرتی چلی جارہی ہے،اور مانگی ڈیم بننے کے بعد پانی کی کمی کے مسئلے پر قابو پالیں گے۔

ایم ڈی واسا کاکہنا تھا کہ کوئٹہ شہر میں اس وقت 417ٹیوب ویل فنکشنل ہیں،اور لوگوں کو پانی فراہم کیا جارہا ہے،انہوں نے کہاکہ میڈیا کے تعاون سے مل کر شہر میں صارفین کے مسائل حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 72ٹیوب ویل بنائے ہیں جن کی مکمل بحالی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کے پیش نظر خود مختلف ع؛اقوں کے دورے کررہے ہیں اور بہت جلد پانی کی کمی سے متعلق عوامی شکایات کاازالہ یقینی بنائیں گے ۔