|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2018

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے پیش نظر سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی جب کہ یکم اپریل کے بعد منظور ہونے والی ترقیاتی اسکیموں پرعملدرآمد بھی روکنے کا حکم دیاہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہیکہ وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے اداروں میں بھرتیوں پرپابندی ہوگی جس کا اطلاق یکم اپریل 2018سے ہوگا۔اعلامیے کے مطابق فیصلے کا اطلاق وفاقی اور صوبائی پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں پرنہیں ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے یکم اپریل کے بعد سے منظور ترقیاتی اسکیوں پر عملدرا?مد بھی روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کسی دوسری مد میں منتقل نہ کییجائیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہیکہ ترقیاتی منصوبوں کی پابندی سے متعلق وزارتوں اور محکموں کوآگاہ کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہیکہ حکم نامہ ا?ئندہ انتخابات کو شفاف اور ا?زادانہ بنانے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔