|

وقتِ اشاعت :   April 12 – 2018

پنجگور: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری و سابق صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ اپنے رائشگاہ پہ نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے والے تحصیل گوارگو دہشت شہباز، قلات کاٹاگری سے واجہ عبدالقدیر بلوچ واجہ علی بخش بلوچ واجہ اصغر علی بلوچ کی سربراہی میں 170 کے ہمراہ بی این پی عوامی میں شمولتی پرہجوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ گزشتہ پانچ سالوں سے بلوچستان کے عوام انتہائی مایوسی کے شکار ہیں ۔

بلوچستان کے ریلیز ہونے والے چارسو کروڑ روپے کرپشن کی نذر ہوگئے ہیں ایک پئی بھی بلوچستان کے عوام کے اجتماع مفادات کیلئے خرچ نہیں ہوئے ا،پنجگور میں سولر ،زراعت ،صحت ،امن وامان،لینڈ لیوینگ، روڑ ،بے شمار اسکمیوں کے مد میں ملنے والے تمام فنڈز مخصوص ٹولے کے چاردیوار میں خرچ ہوئے اسکالر فنڈز ،میڈیکل فنڈز غریب یتیم متاثر ین کے بجائے وزیر اور ایم پی اے کے رشتہ داروں پہ بندر بانٹ ہوئے بلوچستان کے خزانے کو جس انداز میں ان چار سالوں میں بڑی نقصان پہنچایا گیا بلوچستان کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا ہے ۔

انہوں نے کہاہے پنجگور کے عوام دو ربینی سے سوچیں اور فکر کریں کہ انہیں ان چار سالوں میں کیا ملا ہے اور انہوں نے کیا کھویا ہے 2018انکی روشن مستقبل اور آنے والے نسلوں کے فیصلوں کاسال ہے نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے والے عبدالقدیر بلوچ ،علی بخش، اصغر علی نے کہاہے کہ ہم ایک گپ اندھیر میں زندگی گزار رہے تھے ہرروز ہمیں جھوٹ و مکار سے روکا گیا کہ آپ کا کام آج نہیں کل ہوگا گزشتہ 2سالوں سے نیشنل پارٹی کے ہمراہ ہوکے چلے آرہے ہیں ۔

لیکن ہمیں دھوکے کے سوا کچھ نہیں ملا ہے آج اس غلامی سے آزاد ہونے کا اعلان کرتے ہیں اور اپنے بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں مذید خود کو دھوکے میں نہ رکھیں جلد فیصلہ کرکے بی این پی عوامی کے کاروان میں شامل ہوجائیں اس موقع پہ ضلعی آرگنائز کپٹن محمد حنیف،نثار احمد، رحمدل بلوچ و دیگرنے انہیں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی میں شمولت کرنے پر مبار ک باد پیش کی۔