بیجنگ: چین میں دھماکاخیز مواد پھٹنے سے کم ازکم 7افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔
چینی میڈیا کے مطابق واقعہ شمال مغربی صوبے شانزی میں پیش آیا جہاں دھما خیز مواد سے بھرا ٹرک گودام کی دیوار سے ٹکراگیا۔ ٹرک میں 5.28ٹن دھماکا خیز مواد موجود تھا جو گودام میں رکھنے کے لیے لایا گیا تھا ۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد گودام میں اتارنے سے قبل ٹرک دیوار سے ٹکراگیا جس سے بارود زوردار دھماکے سے پھٹ گیا،اس واقعے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد کے ہلاک اور 13 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ہلاک ہونے والے میں ٹرک ڈرائیور،گودام کا عملہ اور سیکورٹی گارڈز شامل ہیں جب کہ متعدد زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں جو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔