|

وقتِ اشاعت :   April 12 – 2018

 اسلام آباد: نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے لیے آن لائن سسٹم تیار کرلیا ہے۔

 سپریم کورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت سے متعلق کیس کی سماعت کی سماعت ہوئی، چیئرمین نادرا عثمان مبین نے اوورسیز پاکستانیوں کے انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے پر بریفنگ دی، بریفنگ میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خارجہ نے بھی شرکت کی۔ 

چیئرمین نادرا نے بتایا کہ سمندرپار پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کیلئے آن لائن سسٹم تیار کرلیا گیا ہے یہ ووٹنگ سسٹم نادرا اور الیکشن کمیشن کی ویٹ سائٹس سے منسلک ہوگا جس میں ووٹر کی سہولت کے لئے سافٹ وئیر اردواور انگلش میں تیار کیاگیاہے، مخصوص سوالات کے جواب دینے والے ہی ووٹ کاسٹ کرسکیں گے اور اپلائی کرنے والوں کے خاندان سے متعلق سوال پوچھے جائیں گے جب کہ ووٹنگ کے لیے ملنے والاپاس ورڈ ایک بار ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے ہوگا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پوچھا کہ کیاا ووسیز پاکستانیوں کوووٹ دینے کاحق ہے،جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ووٹ کا حق ہرپاکستانی کوحاصل ہے صرف طریقہ کار طے ہوناہے، چیف جسٹس نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے لیے طریقہ کار طے ہونا ہے جب کہ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ پوسٹل بیلٹ کے حق کے استعمال کے لیے بھی ووٹر کی موجودگی ضروری نہیں۔