|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2018

کوئٹہ :  ضلع کوہلو کے علاقے میں بارودی سرنگ کا دھما کہ ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ۔

لیویز ذرائع کے مطابق جمعرات کو کوہلو کی تحصیل کاہان کے علاقے نساؤ میں مو ٹر سائیکل سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ۔

لیویز نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے ، لیویز ذرائع کے مطابق جمعرات کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے ایک اہلکار معمولی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا