|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2018

کوئٹہ : آل بلوچستان این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

بلوچستان نیشنل موومنٹ کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ‘ پشتون ایس ایف (آزاد) کے مرکزی صدر آغا زبیر شاہ ‘ بلوچ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کوئٹہ ‘ زون کے صدر عاطف بلوچ ‘ جماعت اسلامی کے عبدالقیوم کاکڑ ‘ جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کے مرکزی صدر حمید شیرانی اور فضل الرحمان رحمانی ‘ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی وائس چیئرمین پرنس تنویر بلوچ ‘ آل بلوچستان این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی کے صوبائی صدر سیف الرحمان ‘ جنرل سیکرٹری خام حسین ‘ نائب صدر پرنس تنویر بلوچ ‘ این ٹی ایس فیمیل ونگ کی صدر آمنہ حیدر اور کلثوم ‘ جمعیت علماء اسلام کے حمد اللہ ‘ آل بلوچستان این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی کی احتجاجی ریلی ۔

‘ کوئٹہ پریس کلب سے ہوئی ہوئی گورنر ہاؤس اورپریس کلب تک آئی ‘ ریلی میں حکومت مخالف نعرے اور این ٹی ایس پاس امیدواروں کو تعینات کرنے کے نعرے لگائے ریلی پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کر گئی ۔

احتجاجی جلسے سے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ‘ آغا ذبیر شاہ ‘ عاطف بلوچ ‘ پرنس تنویر بلوچ ‘ خادم حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے کہ صوبے کے باصلاحیت قابل امیدواروں جنہوں نے این ٹی ایس میرٹ پر پاس کیا ہوا ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دھرنے کو دو مہینے بیت گئے ہیں مگر موجودہ حکومت غیر سنجیدہ ‘غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے اگر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا تو ہم مزید سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہونگے ۔