واشنگٹن: امریکی تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ گوادر میں پاکستان کی سی پیک بندرگاہ کے فوائد سے زیادہ چیلنجز درپیش ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ امکان ہے کہ گوادر بندرگاہ خلیج ریاتوں سے چینی سرزمین کو تیل کی سپلائی کے لئے مجموعی فاصلہ کم کرے تاہم یہ موجودہ شپنگ طریقہ کار کے مقابلے میں زیادہ مہنگا پڑے گا اور پاکستان کے ذریعے سفر کے حوالے سے خطرات سے دوچار ہو گا ۔
رپورٹ میں گوادر کو درپیش آنے والے دیگر بڑے چیلنجز کی بھی شناخت کی گئی ہے جن میں منصوبے کی کامیابی کے لئے بنیادی ذرائع جیسا کہ پانی ، بڑے ریل اور روڈ نیٹ ورک کا رابطہ اور بندرگاہ پر پیش کی جانے والی سروسز کی پروفائل اور کوالٹی کی دستیابی شامل ہیں ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ چیلنجز نہ صرف گوادر تک محدود ہوں گے بلکہ چینی صدر زی جنپنگ کے پٹ بیلٹ اور روڈ اقدامات کے تحت شروع کئے جانے والے تمام پراجیکٹوں کو متاثر کریں گے ۔
سی پیک کے ذریعے چین کو تیل کی سپلائی مو جودہ شپنگ سے زیادہ مہنگا پڑیگا امریکی تھنک ٹینک
وقتِ اشاعت : April 14 – 2018