|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2018

خضدار: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سنیٹرمولانا فیض محمد نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لئے ضروری ہے کہ دنیا کو قر آن ھدیث کی تعلیمات سے روشناس کرایا جائے ملک میں پے درپے آنے والے مشکلات کی بنیادی وجہ بھی اسلامی نظام سے انحراف ہے با اختیار و برسر اقتدار طبقہ نے ہمیشہ اسلامی جماعتوں کو اقتدار اعلیٰ سے روکنے کی کوشش کی نتیجہ جن کو ایندھن فراہم کیا گیا آج وہی پاکستان کے مخالفین کا کندہا بند رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ دارلھدی آبی نوغے کے سالانہ جلسہ و ختم بخاری شریف کی تقریب سے مہمان خاص کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے ڈپٹی مئیر میونسپل کارپوریشن خضدار مفتی عبدالقادر شاہوانی ،دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا فیض محمد کا کہنا تھا کہ اختیار رکھنے والے قوتوں کو اب سمجھنا ہو گا اور اپنی غلطی تسلیم کرنی ہو گی کہ انہوں نے ملک کو غلط راستے پر چلایا اور جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا متحدہ مجلس عمل کا قیام اسلامی نظام کی جانب ایک انقلابی قدم ہے دین دار لوگوں کے ووٹ کو ایک ساتھ کر کے پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کو ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔

اہل اسلام کی بھی یہ زمہ داری ہے کہ وہ اسلامی اتحاد کا ساتھ دیں کیونکہ آج پاکستان جس صورتحال کا شکار ہیں جن مسائل کا ہم سامنا کر رہے ہیں ان سب کا حل صرف اور صرف اسلامی نظام ہی میں مضمر ہے مدارس اسلام کے قلعے اور پر امن ادارے ہیں ان اداروں نے کبھی بھی دہشت گردی کی حمایت نہیں کی اسلام اخوت اور بھائی چارے کا مذہب ہے جس میں انسانیت کی تبلیغ کو اولیت حاصل ہے ۔

مقررین نے کہا کہ ملک کو ہمیشہ ایک طبقے نے مختلف شکلوں میں لوٹا ہے جمعیت علماء اسلام یہ اعلان کرتی ہے کہ ہم اقتدار میں آکر ان لوگوں سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لیں گے اور بیرون ملک منتقل ہونے والے سرمایہ کو واپس ملک میں لائیں گے ۔

ہم یہ دعوے سے کہتے ہیں کہ اگر لوٹی ہوئی دولت واپس لایا جائے اس سے ملک کے تمام قرضے ختم کئے جا سکتے ہے اور ملک کا شمار سرمایہ دار ممالک کے فہرست میں ہو سکتا ہے جلسہ میں قندوز افغانستان میں معصوم حفاظ کرام پر امریکہ کی جانب سے ڈرون حملہ کی مذمت کے لئے متفقہ قرار داد پاس کیا گیا اور ان مرحومین کے لئے دعا ء مغفرت بھی کیا گیا