حب : سابق وزیراعلی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے قومی اسمبلی کے حلقہ گوادر لسبیلہ سے الیکشن لڑنے کا امکان۔
سرداراخترجان مینگل گوادر کے بعد لسبیلہ میں سیاسی سرگرمیوں اور عوامی رابطہ مہم میں مصروف ،حب میں سابق تحصیل ناظم اور ن لیگ کے رہنماء سمیت دیگرکی بڑی تعداد میں بی این پی میں شمولیت کے بعد سرداراختر جان مینگل مذکورہ نشست سے الیکشن لڑکر مخالفین کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی بلوچستان اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے تربت دورے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے گوادر اور لسبیلہ پرمشتمل نئی تجویز کردہ قومی اسمبلی کی نشست سے عوامی رابطہ اور انتخابی مہم آغاز کر دیا۔
وہ گوادر اور تربت کے بعد ضلع لسبیلہ میں سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں بی این پی کے سربراہ گزشتہ دنوں سے ضلع لسبیلہ کے تنظیمی دورے پر ہے بلکہ لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی، ورکرز کنونشن اور کارنر میٹنگز کررہے ہیں ۔
انکی دلچسپی اور سرگرمی کو دیکھ کر یہ امکان ظاہر کیا جارہاے کہ وہ مذکورہ نشست سے الیکشن لڑیں گے اس بات کااشارہ انہوں نے اپنی تقاریر میں بھی کیاہے ۔ان کاکہناہے کہ حلقہ کی عوام 70سالوں سے آزمائے ہوئے لوگوں کو اب مزید موقع نہ دیں بلکہ وہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا ساتھ دیں مختلف تقاریب اور ملاقاتوں کے دوران ( ن )لیگ کے رہنماء اور جام یوسف کے قریبی ساتھی وسابق تحصیل ناظم جمیل احمد گچکی سمیت درجنوں افراد نے بی این پی میں شمولیت کا اعلان کردیاہے ۔
بتایاجارہاہے کہ جبکہ مزید کچھ دنوں تک سردار اختر مینگل لسبیلہ میں ہی ہی گزاریں گے جہاں وہ سیاسی سرگرمیوں میں شریک ہوں گے بلکہ اس دوران بیلہ سمیت مزید لوگوں کے بی این پی میں شرکت کا بھی امکان ہے۔
سردار اختر مینگل کا گوادر لسبیلہ نشست لڑنے کا امکان
وقتِ اشاعت : April 20 – 2018