|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2018

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے 26اپریل کو ہائی ویز پر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سابق اور موجودہ صوبائی حکومتوں کے دور میں اب تک بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات تفویض نہیں کئے گئے نمائندے سراپا احتجاج ہیں ۔

بلدیاتی نمائندوں کے مسائل کو سنا نہیں جا رہا ہے عوامی نمائندوں نے اسلام آباد تک اپنی آواز پہنچائی مسلسل اور طویل عرصہ سے ان کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے بلوچستان نیشنل پارٹی ہر فورم پر ان کے مسائل کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی ۔

صوبائی حکومت کے ارباب و اختیار کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری طور پر ان کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کریں پارٹی کی جانب سے 26اپریل کے ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا ہے ۔