|

وقتِ اشاعت :   April 23 – 2018

حب : ڈپٹی چیرمین سینٹ سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ ن لیگ شکست کے بعد سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کررہی ہے ن لیگ سے بلوچستان اور سندھ سے چیرمین و ڈپٹی چیرمین کے انتخاب پر اعتراض ہے صرف پنجاب میں سی پیک پر کام ہورہا ہے ۔

بلوچستان سندھ اور کے پی کے میں کچھ نہیں ہورہا جس پر سب کو تحفظات ہیں بوہری کمیونٹی کا ملک بھر میں تعلیم صحت کے شعبوں سمیت سرمایہ کاری میں بڑا کنٹری بیوشن ہے وہ اتوار کے روز حب میں بوہری کمیونٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے ڈنر کے موقع پر تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔

سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات میں کسی جماعت کو تحفظات تھے تو وہ الیکشن کا بائیکاٹ کرتی ن لیگ نے سنیئر ترین پارٹی رہنما کو بطور چیرمین امیدوار لایا شکست کے بعد ن لیگ ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگا رہی ہے حالانکہ ن لیگ کو بلوچستان اور سندھ سے چیرمین و وائس چیرمین کے انتخاب پر اعتراض ہیں ۔

سینٹ انتخابات صاف اور شفاف ہوئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی کے دور اقتدار میں سی پیک معاہدہ ہوا اور پی پی پی نے گوادر پر کام کیا ن لیگ نے اقتدار میں آنے کے بعد سی پیک کے تمام پراجیکٹ پنجاب میں لگائے جس پر تینوں صوبوں کے تحفظات ہیں اور ایوانوں میں سوال اٹھائے گئے جبکہ چینی صدر نے جوائنٹ سیشن میں واضع کیا کہ سی پیک صرف پنجاب کا نہیں پورے پاکستان کا ہے ۔

میاں شہباز شریف کے دورہ کراچی کے متعلق پوچھے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پانچ سال بعد کراچی یاد آیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پرامن ہے سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے ۔

دنیا میں جہاں جاتا ہوں بلوچستان کا ذکر کرتا ہوں کہ بلوچستان وہ صوبہ ہے کہ جو سب کو ویلکم کرتا ہے یہاں پرامن ماحول میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ حب انڈسٹریل ایریے کی بہتری اور حب شہر کی خوبصورتی امن و امان کی بحالی کے لیے بحثیت صدر لسبیلہ چیمبر آف کامرس کام کیا حب سمیت بلوچستان میرے دل میں ہے حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کرتا رہوں گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بوہری کمیونٹی کا ملکی تعمیر و ترقی میں اہم رول رہا ہے تعلیم صحت سمیت انڈسٹریز کے شعبے میں بوہری کمیونٹی نے اپنا رول ادا کیا ہے بوہری کمیونٹی کی جانب سے انڈسٹریل واٹر پارک حب کے عوام کے لیے تحفہ ہے پارک کو دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے دفتر کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لیے ہمیشہ کام کیا ہے اور کرتے رہیں گے سرمایہ کاری کے ذریعے ملکی معیشت کی بہتری اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے کردار ادا کیا جاسکتا ہے ۔

تقریب سے لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر اسماعیل ستار نے کہا کہ پاکستان کو صنعتکاری کی سب سے زیادہ صنعتکاری کی ضرورت ہے حب انڈسٹریل ایریے کو ماڈل بنانے کے لیے سلیم مانڈی والا سے ملکر لسبیلہ چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم پر کام کیا ۔

ہم نے سلیم مانڈی والا سے حوصلہ اور لیڈر شپ کی تربیت حاصل کی ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قیام امن میں ایف سی کا اہم روم رہا ہے داودی بوہرہ کمیونٹی کے نعیم بھائی نے اپنے استقبالیہ خطاب میں ڈپٹی چیرمین سینٹ کو ویلکم کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔