|

وقتِ اشاعت :   April 23 – 2018

نصیرآباد: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر میراسراراللہ خان زہری نے کہاہے کہ سیاست کے میدان میں مخالفت جمہوریت کا حسن ہے جس میں ذاتی مفادات نہیں بلکہ نظریات اور اصولوں کی جنگ ہو کارکن پارٹی میں ریڈ ھ کی ہڈی کے مانند ہیں ۔

ان کے خدشات اور تحفظات کو دور کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے مگر پارٹی آئین سے کوئی بالاتر نہیں صوبے کے عوام کی محرومیوں وپسماندگی کا خاتمہ اور حقیقی ترقی وخوشحالی کا وژن بی این پی عوامی کے پاس ہیں ۔

باری باری حکومت کرنے والے صوبہ اور عوام سے مخلص نہیں تھے ان خیالات کا اظہار نصیرآباد میں بی این پی عوامی سیکٹری زراعت سابق سینٹرسیداکبرشاہ کی قیادت میں منعقد اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا اجلاس میں ضلع کچھی آرگنائزرداوٗد بنگلزئی سینٹرل کمیٹی ممبرحاجی علی اکبر جتک نصیرآباآرگنائزرساجد میرعمرانی ڈاکٹرشکرپندرانی حبیب احمدمحمدحسنی سیدیعقوب شاہ سینگارخان پندرانی دادعلی جتک مہراللہ عمرانی رازق ساسولی غلام حیدرپندرانی سیدگل شاہ اصغرعلی کھوسہ سمیت بڑی تعداد میں کارکنان شریک تھے ۔

اجلاس میں نصیرآباد میں یونٹ سازی کا اعلان بھی کیاگیامیراسراراللہ خان زہری نے کہاکہ کارکنان تمام اختلافات کو بالاطاق رکھ کر پارٹی کا پیغام گھ گھر پہنچانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں اور آئندہ الیکشن کیلئے بھرپور تیاریاں کرے کیونکہ مخالفین سازشوں کے تحت دیگر مسائل میں الجھاکر عوام سے دور رکھنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں جن کامتحد اور منظم ہوکرمقابلہ کریں ۔

انھوں نے کہاکہ عوامی امیدوں اور خدمت کاسورج طلوع ہونے کا وقت قریب ہے جس کی بدولت سے عوام کودرپیش تکالیف و مشکلات کا باب بند ہوجائیگا انھوں نے کہاکہ کارکنوں نے جن مشکل حالات میں پارٹی میں رہ کر مشکلات ومصائب کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور قائدین کے حکم پر لبیک کہا ان کی پارٹی کیلئے قربانیاں قابل سائش ہیں اورایسے کارکنوں پر پارٹی کو فخر ہے جوکہ پارٹی کے قیمتی اثاثہ ہیں۔

انھوں نے کہاکہ بی این پی عوامی نے ہمیشہ مشکل حالات میں ورکروں کوکبھی بھی تنہا نہیں چھوڑاہے اور ان کو درپیش مسائل کو حل کیلئے اولین ترجیح دی ہے انھوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں بی این پی عوامی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے کیونکہ عوام کی امیدیں بی این پی عوامی سے وابستہ ہیں اور پارٹی کی سابقہ دوراقتدارکارکردگی عوام پر عیاں ہیں کہ بلوچستان کے سترسالہ محرومیوں اور پسماندگی کا ہرممکن خاتمہ کردیا تھا ۔

آئندہ الیکشن میں عوام موقع پرستوں کو مسترد کرکے بلوچستان کے حقیقی خیرخواہوں کو کامیاب کرینگے انھوں نے کہاکہا آئندہ انتخابی اتحادکیلئے عوام دوست جماعتوں سے بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں تاہم صوبے کے سائل وسائل اور عوامی مفادات پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرینگے بی این پی عوامی کاوژن صوبہ اور عوام کی خدمت ہے ۔