۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   April 23 – 2018

مرید کے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے باعث 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

مرید کے میں تھانہ سٹی کے علاقے کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امدادی اداروں کے مطابق دشمنی کے شاخسانے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے جس میں ہلاکتیں ہوئیں، مرنے والوں میں تین بھائی بھی شامل ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ ایک ماہ پہلے بٹ گروپ اور شاہ گروپ کے درمیان مٹی کے معاملے پر تنازع ہوا تھا جو کہ ختم نہ ہوا اور اسی بنا پر آج یہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔